لاہور(لیڈی رپورٹر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے صدر ابراہیم حسن مراد نے تخلیقی صلاحیتوں اور اختراع کے عالمی دن کے موقع پر تمام جدت پسندوں، صنعت کاروں، آ نٹر پرونیورز، محققین اور تبدیلی لانیوالے افراد کو مبارکباد پیش کی۔ انکا کہنا تھا کہ تخلیقی صلاحیتوں اور اختراع کا عالمی دن مثبت تبدیلی کو فروغ دینے اور سب کیلئے روشن مستقبل کی تشکیل میں انسانی ذہانت اور تخیل کی طاقت کو تسلیم کرنے کی مناسبت سے منایا جاتا ہے۔ ابراہیم حسن مراد نے بتایا کہ یو ایم ٹی کے طلباء ، اساتذہ اور دیگر عملہ تخلیقی صلاحیتوں اور اختراع کے کلچر کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ یو ایم ٹی ہر فرد کی تخلیقی سوچ، نئے آئیڈیاز تلاش کرنے، اور کارآمد اختراعی حل تیار کرنے کی صلاحیت کو بروئے کار لانے پر یقین ر کھتی ہے ۔