مڈغاسکر حکومت کے وفد کا ملت ٹریکٹرز فیکٹری کا دورہ ،برآمدات کا افتتاح  

لاہور(کامرس رپورٹر) مڈغاسکر کی حکومت کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے PADAP مڈغاسکر (ورلڈ بینک پروجیکٹ) کی نمائندگی کرنیوالی اولیوا رافالیمانانا اور میسی فرگوسن، مڈغاسکر کی نمائندگی کرنیوالے سولوفو ربیزانہری کی قیادت میںگزشتہ روز کو ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کی فیکٹری کا دورہ کیا۔ مڈغاسکر کو ملت ٹریکٹرز میسی فرگوسن ماڈل: MF-360 (4wd) 27 یونٹس کی برآمدات کا افتتاح کیا۔ یہ ٹریکٹر خصوصی تجارتی اقدام یعنی ’’دی مڈغاسکر پروجیکٹ‘‘ کے تحت برآمد کیے جا رہے ہیں، جس کی مالی اعانت عالمی بینک نے فراہم کی ہے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد مڈغاسکر میں زرعی ترقی اور فارم میکانائزیشن کو بڑھانا ہے جس کے ذریعے دنیا کے سب سے سستے اور اعلیٰ معیار کے ٹریکٹر یعنی ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کے پاکستان میں تیار کردہ MF ماڈل استعمال کیے جائیں گے۔ وفد کے ارکان نے تکنیکی سہولیات، پیداواری نظام کا بغور دورہ کیا اور کمپنی کی جانب سے معیار کو سختی سے برقرار رکھنے کی تعریف کی۔ افریقی خطے میں ان بہترین معیار کی مصنوعات کی فراہمی کیلئے MTL اپنے پرنسپل AGCO اور حکومت مڈغاسکر کا ان کے اعتماد، تعاون اور عزت افزائی کیلئے بے حد مشکور ہے۔

ای پیپر دی نیشن