شمالی وزیرستان: ہلاک ہونیوالے 7 دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت، افغان باشندہ نکلا

Apr 22, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پر حملہ آور ایک اور افغان دہشت گرد بے نقاب ہوگیا۔ افغانستان سے متصل شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے غلام خان میں پاکستان میں دہشت گردی کی غرض سے دراندازی کے دوران 7 حملہ آور مارے گئے تھے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں شامل ایک افغان باشندہ نکلا جس کی شناخت ملک الدین مصباح کے نام سے ہوئی جو افغانستان کے صوبے پکتیکا کا رہائشی تھا۔

مزیدخبریں