اسلام آباد+ لاہور (خصوصی نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا۔ سپیکر سردار ایاز صادق صدارت کریں گے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا سات نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا، ننکانہ صاحب میں متروکہ وقف املاک پر غیر قانونی تجاوزات سمیت حالیہ بارشوں سے چارسدہ سمیت ملک بھر میں فصلوں اور املاک کی تباہی پر ایوان میں توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کے خطاب کی مصدقہ نقل ایوان میں پیش کی جائے گی۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے پنجاب اسمبلی کا 8 واں اجلاس آج طلب کر لیا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس صبح گیارہ بجے طلب کیا گیا ہے۔ سپیکر ملک محمد احمدخان اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بجٹ اجلاس میں مالی سال 2024-25ء کے بجٹ پر تجاویز پیش کی جائیں گی۔
قومی اور پنجاب اسمبلی کے اجلاس آج ہوں گے
Apr 22, 2024