عزت ملی، احترام ملا، لاہوریوں نے دل جیت لیے: سکھ یاتری، آج بھارت واپسی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) بھارت سے آئے سکھ یاتری اپنی 10 روزہ یاترا مکمل ہونے کے بعد آج 22 اپریل واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہو جائیں گے۔ ترجمان بورڈ کے مطابق گردوارہ ڈیرہ صاحب میں قیام کے دوران بھارتی یاتریوں نے گریٹر اقبال پارک، شاہی قلعہ بادشاہی مسجد کی سیر کی اور انار کلی، شاہ عالم مارکیٹ و دیگر ملحقہ بازاروں سے شاپنگ کی۔ سکھ یاتریوں نے کہا کہ یہاں عزت و احترام ملا، لاہوریوں نے ہمارے دل جیت لیے ہیں۔ واقعی کہتے ہیں "لاہور لاہور ہے" یا تریوں نے کہا کہ گریٹر اقبال پارک کی خوبصورتی لاجواب ہے، ہمیں یہاں آ کر اپنے گھر جیسا محسوس ہو رہا ہے۔ ہمارے گوردوارں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے جس پر ہم حکومت پاکستان اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے شکر گزار ہیں۔ پاکستان سکھ گردوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان و صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا نے لاہور میں یاتریوں کے دو روزہ قیام کے دوران یہاں کا دورہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن