9 مئی جیسا واقعہ دوبارہ نہیں ہونے دینگے، بھارت سے کرکٹ کا آپشن آیا تو دیکھیں گے: وزیر داخلہ

Apr 22, 2024

لاہور+ اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کے حوالے سے کہا ہے کہ جب اس کا آپشن آئے گا تو ضرور غور کریں گے۔ اس وقت تو پاکستان ٹیم کا شیڈول بہت مصروف ہے اور چیمپینز ٹرافی تک کوئی ایسا سلاٹ نہیں ہے کہ ہم بھارت جاسکیں۔ بھارتی ٹیم ایک بار پاکستان آئے اس کے بعد ہم بیٹھیں گے اور جو بھی تجویز آئے گی چاہے وہ پاکستان میں کھیلنے کی ہو یا کہیں اور، ہم اسے دیکھیں گے۔ محسن نقوی نے واضح کردیا کہ نو مئی جیسا واقعہ دوبارہ نہیں ہونے دیں گے اور جو بھی ایسا سوچے گا تو اسے اچھی طرح ہینڈل کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ یارک کی حدود میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت اور شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔ شہید کسٹم انسپکٹر حسنین ترندی، کانسٹیبل زباد خان اور ملازم محمد عامر کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

مزیدخبریں