لاہور(خصوصی نامہ نگار ) وزیراعظم میاں شہبازشریف سے جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ ممتاز مذہبی سکالر ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے ملاقات کی اورسعودی وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان پرمبارکباددی۔ملاقات کے دوران امن وامان سمیت ملک کی سیاسی ومعاشی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے وزیراعظم میاں محمدشہبازشریف سے درخواست کی پنجاب میں مختلف یونیورسٹییوں میں وائس چانسلر کی خالی آسامیوں پرجلدتعیناتیاں کی جائیں۔پنجاب میں گندم کی فروخت کے حوالے سے کسانوں کودرپیش مسائل کوحل کیا جائے۔وزیراعظم میاں محمدشہبازشریف نے ڈاکٹرراغب حسین نعیمی کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کسانوں کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کیاجائیگا۔کسانوں سے گندم کی خریداری کے عمل میں شفافیت کویقینی بنایا جائیگا۔کسان ہماری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
وزیراعظم سے راغب نعیمی کی ملاقات ‘ سیاسی ومعاشی صورتحال پرگفتگو
Apr 22, 2024