نارووال میں لیگی کارکن کا قاتل پکڑ لیا، غنڈہ گردی کسی صورت برداشت نہیں: مریم نواز

لاہور( نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ناروال میں جاں بحق لیگی کارکن محمد یوسف کے قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے محمد یوسف کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کی اور مزید کہا کہ قاتلوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ سیاست کو نفرت اور ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنا معاشرے کے لئے بڑا چیلنج ہے۔ سیاست خدمت اور اصلاح کا نام ہے تشدد اور عدم برداشت کا نہیں۔ سیاست کو ذاتیات اور تشدد کی حد تک پہنچانے والے لوگ ہی اصل قوم کے دشمن ہیں۔ علاوہ ازیں  :وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ چند دن میں پنجاب کے عوام کو ریلیف،ریلیف اور صرف ریلیف دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کا مزدور،کسان،محنت کش،طلبہ اور خواتین میری ترجیحات میں سرِفہرست ہیں۔رمضان نگہبان پیکیج،20 ہزار بائیکس،سستا آٹا اور سستی روٹی ہماری چند دنوں کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ 130 ارب کا کسان پیکیج نوازشریف کے زراعت دوست ویڑن کی عکاسی کرتا ہے۔عام آدمی کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے لیے میں اور میری ٹیم ہمہ وقت کوشاں ہیں۔جلد پنجاب میں لیب ٹاپ،آئی پیڈ سکیم بھی متعارف کروانے جارہے ہیں۔۔انہوں نے کہا کہ میرا مشن آپکے اور میرے قائد میاں نواز شریف کے ویڑن کو آگے بڑھانا ہے۔میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) عوامی مسائل کے حل کے لیے پوری ایمانداری سے کوشاں ہیں۔  انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ نون کا ووٹر باہر نکلاجو کہ خوش آئند بات ہے۔اور مسلم لیگ(ن) کے تمام امیدوار وں پر اظہار اعتماد کیا۔

ای پیپر دی نیشن