بیروت(این این آئی)لبنان میں پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے اپنی امریکہ نژاد بیوی کو گولیاں مار کرقتل کرنے کے بعد اس کی نعش الیکٹرک آری سے چیر کر ٹکڑے ٹکڑے کردی تھی۔ بعد ازاں اسے صحن میں دفن کردیا تھا۔ نعش ملنے کے بعد پولیس نے مقتولہ کے شوہر کو تفتیش کے لیے گرفتار کیا۔ ایک پستول بھی ملا جس میں 9 قابل استعمال گولیاں بھی موجود تھیں۔