مغربی کنارہ(این این آئی)مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کے حملے میں فلسطینی ہلال احمر کا ایمبولینس ڈرائیور شہید ہو گیا۔غیرملکی رپورٹس کے مطابق ہلالِ احمر کی ایمبولینس پر فائرنگ کی گئی، شہید ہونے والے شخص کی شناخت 50 سالہ محمد عواد اللہ محمد موسی کے نام سے ہوئی ہے۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق ایمبولینس ڈرائیور محمد عواد اللہ محمد موسی کو ایک زخمی کو اسپتال منتقل کرنے کے دوران شہید کیا گیا۔