کندھ کوٹ،پولیس، رینجرز کا کچے کے  علاقے میں مشترکہ آپریشن، ایک ڈاکو ہلاک 

کندھ کوٹ(آئی این پی ) پولیس اور رینجز نے کندھ کوٹ  کے  کچے کے علاقے میں ڈاکوں کے خلاف مشترکہ آپریشن    میں  سانول عرف سائیں بخش محمدانی نامی ڈاکو ہلاک ہوگیا۔  پولیس نے بتایا کہ کچے کے علاقے خیر شاہ میں پولیس اور ڈاکوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور پولیس کی فائرنگ سے سانول عرف سائیں بخش محمدانی نامی ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کشمو ر کا کہنا تھا کہ ہلاک ڈاکو پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں، ڈاکوں کے مکمل خاتمے تک پولیس کا آپریشن جاری رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...