بوریوالا: پولیس پارٹی پر حملہ فائرنگ، زیر حراست ملزم زخمی

Apr 22, 2024

بورے والا (نمائندہ نوائے وقت، نامہ نگار) پولیس پارٹی پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا، زیر حراست ملزم نوید فائر لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 445 ای بی کے قریب پولیس پارٹی پر مسلح افراد کے حملہ کے دوران زیر حراست ملزم فائر لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ نوید ساکن قصور کو تھانہ سٹی پو لیس ریکوری کے لیے لے کر جا رہی تھی کہ 445 ای بی کے قریب تین نامعلوم مسلح افراد نے نوید کو چھڑوانے کے لیے حملہ کر دیا۔ دوران فائرنگ گولیوں کی زد میں آ کر نوید شدید زخمی ہو گیا۔

مزیدخبریں