اسلام آباد(خبرنگار) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے آج پارلیمنٹ ہاس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، بشمول پارلیمنٹیرینز اور میڈیا نمائندوں نے ملاقاتیں کیں اس موقع پر نو منتخب سینیٹرز کی پارلیمنٹ لاجز میں رہائش کی الاٹمنٹ کے سلسلے میں درپیش مسائل بھی زیر غور آئے اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اس حوالے سے ضروری ہدایات دیں۔ سیدال خان نے تمام مسائل کو بروقت حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ انکا دفتر تمام پارلیمنٹرینز کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔ نو منتخب سینیٹرز نے تعاون پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیابعد ازاں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر سردار شفیق ترین نے بھی پارلیمنٹ ہاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کو درپیش مسائل اور حالیہ بارشوں کی وجہ سے صوبے میں نقصانات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات نو منتخب سینیٹرز کی پارلیمنٹ لاجز میں رہائش کے سلسلے میں مسائل پر غور
Apr 22, 2024