پشاور(بیورو رپورٹ) ایف آئی اے اور اے این سی بی انٹر پول پاکستان نے خیبر پختونخوا اور پنجاب پولیس کو مطلوب 35ملزمان کو مختلف ممالک سے گرفتار کر لیاہے ۔ بیرون ممالک سے گرفتار ہونے والے ملزمان کو خیبر پختونخوا پولیس ، سندھ پولیس ، پنجاب پولیس ، نیب ، اور ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے ان کے خلاف ریڈ نوٹس جار ی کیا گیا تھا۔ یہ ملزمان دہشت گردی سمیت مختلف سنگین جرائم میں مطلوب تھے ۔ ایف آئی اے اور اے این سی بی انٹر پول نے یو اے ای سے 19، سعودی عرب سے 12ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے بحرین ، سپین ، مسقط ، کویت ، سے مجموعی طور پر چار ملزمان کو گرفتارکیا ہے تین مہینے کے دوران مختلف جرائم میں مطلوب 35ملزمان کو گرفتار کر کے چاروں صوبوں کی پولیس کو حوالے کردیئے ہیں۔