لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ایران کی جانب سے اسرائیل پر 13 اپریل کو کئے گئے جوابی حملہ پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ا یرانی پاسداران انقلاب سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل پر حملے میں کتنے میزائل داغے اور کتنے ہدف پر لگے۔ یہ بنیادی بات نہیں اہم بات یہ ہے کہ اسرائیل پر حملے میں ایران نے طاقت کا مظاہرہ کیسے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی افواج مسلسل عسکری جدت جاری رکھیں اور دشمن کی چالوں کو سیکھیں۔
اسرائیل پر حملہ، ایران نے زبردست طاقت کا مظاہرہ کیا، سپریم لیڈر، پاسداران سے تشکر
Apr 22, 2024