مظفرآباد ‘11روز مسلسل برسنے کے بعد بارش تھم گئی ،درجنوں سڑکیں،مکانات تباہ  

مظفرآباد(نامہ نگار)11روز مسلسل برسنے کے بعد بارش تھم گئی۔دس اضلاع سمیت ڈویژن مظفرآباد میں اداروں کی غفلت نااہلی فرائض سے چشم پوشی کا شاخسانہ،درجنوں سڑکیں،مکانات، دکانیں لینڈ سلائیڈنگ سے تباہ جبکہ حادثات میں درجنوں انسانی زندگیوں کے چراغ گُل ہو گئے متعدد لوگ قیمتی انسانی اعضاء سے محروم ہو گئے۔محکمہ شاہرات اور ایس ڈی ایم اے کے مطابق شاہراہِ کوہالہ ٹریفک کے لیے کلیئر ہے۔شاہرات ڈویژن مظفرآباد نے کہا ہے کہ  موسم اگر صاف ہوا تو کوشش کی جائے گی کہ لوہار گلی سلائیڈ ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بحال کر دی جائے۔انہوں نے  عوام الناس سے درخواست کی ہیکہ متبادل روڈ شہید گلی روڈ کو استعمال کریں۔پیر چناسی روڈ ٹاپ تک کھلی ہے۔موسم مکمل صاف ہے۔ضلع باغ سدھن گلی تا گنگا چوٹی روڈ اور سدھن گلی براستہ چکار کھلی ہے۔ باغ تا لسڈنہ روڈ بھی مکمل کلئیر ہے۔نیلم ویلی کی جانب جانے والی شاہراہ نیلم مظفرآباد تا شیخ بیلہ ٹریفک کے لیئے بحال ہے.شیخ بیلہ سلائیڈ کلیئر ہونے کا امکان ہے۔راولاکوٹ آزاد پتں تا گھاہیگلہ روڈ تا بنجوسہ اور تولی پیر روڈ ٹریفک کے لیے مکمل کلئیر ہے موسم بھی صاف ہے۔جہلم ویلی کی تمام سڑکیں کھلی ہیں۔ موسم صاف ہے۔

ای پیپر دی نیشن