لنڈی کوتل( نامہ نگار)کسٹم کلکٹریٹ اپریزمنٹ نے گاڑیوں کے ذریعے طورخم کے راستے اسلحہ پاکستان لانے کی کوشش ناکام بنادی جبکہ ڈرائیور زفرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، اپریزمنٹ عملے نے گاڑیوں کو تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی۔ کلکٹر اپریزمنٹ امجد الرحمان کو اطلاع ملی تھی کہ افغانستان سے طورخم کے راستے اسلحہ پاکستان سمگل کیا جائے گا۔