اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشرق وسطیٰ سے آنے والی ترسیلات زر میں رواں مالی سال میں 2022ء کے مقابلے میں 14 فیصد کمی ہوگئی۔ مالی سال 2024ء کے 9 ماہ میں ترسیلات زر 11 اعشاریہ 25 ارب ڈالرز رہیں جو 2022ء میں اسی عرصے کے دوران 12 اعشاریہ 79 ارب ڈالرز تھیں۔ سعودی عرب سے ترسیلات زر 5 فیصد کمی سے 5 ارب ڈالرز جبکہ متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زر 14 اعشاریہ 6 فیصد کی کمی سے 3 اعشاریہ 66 ارب ڈالرز تک آگئیں۔ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) ممالک سے ترسیلات زر 15 فیصد کمی سے 2 اعشاریہ 26 ارب ڈالرز رہیں۔
مشرق وسطیٰ سے ترسیلات زر میں 2022ء کے مقابلے میں 14 فیصد کمی
Apr 22, 2024