2ماہ میں ووٹرز کی تعداد میں ایک کروڑکا اضافہ ،الیکشن کمیشن کا نیا ڈیٹا 

پشاور(بیورو رپورٹ)2ماہ میں ووٹرز کی تعداد میں ایک کروڑکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،الیکشن کمیشن نے نیا ڈیٹا جاری کر دیا۔ ملک میں ووٹرز کی تعداد 13کروڑ 1لاکھ 36ہزار311ہو گئی۔ 8فروری کے انتخابات میں ووٹرز کی تعداد 12کروڑ 85لاکھ 85ہزار 760تھی ،الیکشن کمیشن ڈیٹا کے مطابق ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 7کروڑ 43 ہزار 472 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 92 ہزار 839 ہو گئی۔ اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 94 ہزار 216 ہے۔ بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 54 لاکھ 39 ہزار 666 ہے۔خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 21 لاکھ 83 ہزارط168 ہے۔پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 40 لاکھ 93 ہزار 290 ہے۔سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 73 لاکھ 25 ہزار 971 ہے۔الیکشن کمیشن نیووٹرز کا عمروں کے اعتبار سے بھی ڈیٹا جاری کر دیا۔ 18 سے 25 سال کے ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 46 لاکھ 68 ہزار 10 ہے۔26 سے 35 سال کے ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 34 لاکھ 60 ہزار 135 ہے۔ 36 سے 45 سال ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 88 لاکھ 34 ہزار294 ہے۔46 سے55 سال ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 85 لالھ 78 ہزارط649 ہے۔55 سے 65 سال ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 21 لالھ 74 ہزار 431 ہے۔66 سے بڑی عمر کے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 24 لاکھ 729 ہے،ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ ایک لاکھ 36ہزار 311 ہو گئی،الیکشن کمیشن کے مطابق مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 43لاکھ 472اور خواتین ووٹرز کی تعداد 6کروڑ 92ہزار 839 ہو گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...