نوازشریف کے ایجنڈا پر عمل کر کے پاکستان کو ایشیئن ٹائیگر بنایا جائے گا: عارف سندھیلہ

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کا ایجنڈا ملک و قوم کی خدمت ہے جن کی قیادت میں پاکستان اب ترقی کی راہ پر گامزن ہو رہا ہے۔ (ن) لیگ ملکی ترقی کا ایجنڈہ پورا کرے گی، ماضی میں بھی ہماری حکومت نے بجلی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے اقدامات کیے۔ وطن عزیز کو ایشین ٹائیگر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت غریب عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کر رہی ہے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز عوام دوست پالیسیاں اختیار کئے ہوئے ہیں جن سے غریب عوام کا معیار زندگی تیزی سے بلند ہو رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن