نوشہرہ ورکاں:دارالعلوم فاروقیہ، مولانا طارق عزیز کی زیر صدارت توحید وسنت کانفرنس  

Apr 22, 2024

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) دارالعلوم فاروقیہ عید گاہ ببر روڈ میں مولانا طارق عزیز باجوہ کی زیر صدارت توحید وسنت کانفرنس منعقد ہوئی جس میں 30 حفاظ کرام کی دستاربندی کی گئی کانفرنس سے جمیعت اشاعت توحید وسنت پنجاب کے نائب امیر علامہ عطاء اللہ بندیالوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ توحید لاالہ الااللہ دین اسلام کی بنیادی اکائی ہے یعنی اللّٰہ پاک اپنی صفات میں یکتا ہے اور کوئی بھی اللّٰہ پاک کی صفات میں شریک نہیں جس کی آگاہی بارے قرآن پاک کی تعلیمات کا حصول ضروری ہے اسلام دشمن قوتیں سوشل میڈیا کے ذریعے ہمارے بچوں کو بے راہ روی کی طرف راغب کرنے کے لئے کوشاں ہے جس کی روک تھام کے لئے قرآن سنت کی تعلیمات کو مشعل راہ بنائیں اور بچوں کی تربیت میں فلسفہ توحید کو اہمیت دیں آخر میں استاد العلماء مولانا عبدالرحمن نے بتایا کہ دارالعلوم فاروقیہ اسلامی تعلیمات کی عظیم اور قدیم درس گاہ ہے جہاں سے قرآن وحدیث کا نور پھیل رہا ہے امسال ادارہ ہذا میں درجہ موقوف علیہ کا اضافہ کیا گیا ہے درجہ تجوید و قرات سبعہ عشرہ کے اسباق 22 اپریل سے شروع ہو جائیں گے۔

مزیدخبریں