گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) عالم دین علامہ صاحبزادہ پیر محمد دا ئو د رضوی امیر جماعت رضائے مصطفی پاکستان ، علامہ ڈاکٹر محمد ابوبکر صدیق و دیگر نے کہا کہ علم ایک لازوال نعمت ہے جس کے پاس قرآن اور احادیث کا علم ہو وہ ایسے افراد تیار کرے جو آگے اس کو پھیلائے علم ایسا صدقہ جاریہ ہے جس کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا مدارس دینیہ اسلام کے مضبوط قلعے ہیں جہاں سے طلبا و طالبات کی بے لوث تعلیم تربیت کر کے انہیں اسلام کا مبلغ اور بہترین محب وطن بنایا جاتا ہے علم دین حاصل کر کے علمائے اکرام اور حفاظ اسلام کی تعلیم وترویج خدمت قرآن کا فریضہ سر انجام دے کر معاشرہ کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنا نے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ علمائے اکرام اور حفاظ علم کی شمع روشن رکھتے ہیں جو والدین اساتذہ جامعہ کے معاونین ومنتظمین کے لئے صدقہ جاریہ کاسبب بنتے ہیں حالات کا تقاضا ہے کہ قرآن کی تعلیمات کو زیادہ سے زیادہ عوام الناس تک پہنچانا جائے تاکہ جہالت کا خاتمہ ہو قرآنی انوار سے زمانے بھر کو روشن کر کے معاشرے کو نظام مصطفی کا ماڈل بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار جامعہ قادریہ ملحقہ انوارالمساجد پاپولر نرسری کے سالانہ جلسہ دستار فضیلت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
علم لازوال نعمت، قرآن و احادیث کے علم کو آگے پھیلایا جائے : دا ئو د رضوی
Apr 22, 2024