حافظ آباد:کسان بورڈ پاکستان کا 25اپریل سے ملک گیر احتجاج کا اعلان 

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) کسان بورڈ پاکستان نے 25اپریل سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔ کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی نائب صدر امان اﷲچٹھہ نے یہاں کسانوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا پچھلے سال کی امدادی قیمت 39سوروپے من میں بڑھے ہوئے اخراجات کاشت کے مطابق اضافہ نہ کرنے اور سرکاری خریداری سے گریز کے خلاف ملک بھر کے کسان اور کاشتکار سڑکوںپر نکلنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔کیونکہ ایک سال میں یوریا کھاد دوہزار سے پنتالیس سوروپے بوری بجلی پچیس روپے یونٹ سے بڑھا کر ساٹھ روپے کرنے کے علاوہ ڈیزل زرعی آلات ، ادویات اور بیج کی ہوشرباء گرانی نے کسانوں پر کمر توڑبوجھ ڈال دیا ہے جس کے نیجہ میں چاول اور کپاس کی اہم برآمدی اجناس کی کاشت کو زبردست نقصان کے ساتھ اگلے سیزن میں گندم کی کاشت میں غیر معمولی کمی سے آٹا کا بحران دوبارہ سنگین صورت اختیار کرنے کا خطرہ ہے۔ انہوںنے کہا کہ 25اپریل کو ملک بھر کے کسان اور کاشتکار اپنے اپنے شہریوں اور اضلاع میں کسانوں کیلئے تباہ کن پالیسی کے خلاف سڑکوںپر نکل کر احتجاجی مظاہرے کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن