حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) سادہ نان کی قیمت 20روپے کی جانے کے بعد تندورمالکان اور نان بائیوں نے روغنی نان کی قیمت 35روپے سے بڑھا کر 50روپے کردی۔جس سے شہری پریشان ہوکر رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق انتظامی افسران کے چھاپوںکے ڈر سے سادہ نان کی قیمت بیس روپے کرنے کے بعد نان بائیوں نے روغنی نان کی قیمت بڑھا کر پچاس روپے تک کردی اورپرافٹ پورا کرنے کا چور دروازہ تلاش کرلیا۔ شہریوں نے روغنی نان کی قیمت کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔