علامہ اقبال نے افکار و تعلیمات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا: ابرار احمد بٹ 

 قلعہ دیدارسنگھ(نمائندہ خصوصی)صدرمسلم لیگ ن ترکیہ میر ابرار احمد بٹ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے اپنے افکار و تعلیمات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا۔نوجوان ان کی خصوصی توجہ کا مرکز تھے۔انہوں نے نوجوانوں کو اپنے اسلاف کی قربانیوں، ان کی عظمت اور اپنی کھوئی ہوئی میراث سے روشناس کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے شاعر مشرق اور مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 86ویں یوم وفات پر اپنے پیغام میں کیا۔انہوں نے کہاکہ اقبال نے نوجوانوں جہد مسلسل کی تعلیم دی اور ان کو مسلمانوں کے تابناک ماضی سے سبق حاصل کرکے مستقبل میں علم و تحقیق کی منازل طے کرنے کی تلقین کی۔علامہ اقبال کا پاکستان امن کا گہوارہ، سیاسی برداشت اور بھائی چارے کا پاکستان ہے۔اقبال نے ایک ایسے پاکستان کا خواب دیکھا تھا جہاں نوجوان تعمیری سوچ سے اس ملک کو ترقی کی بلندیوں پر لے جائیں۔ آئیں مل کر آج کے دن یہ عہد کریں کہ ہم اقبال کے پاکستان کے حصول کیلئے دن رات محنت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن