فکر اقبال استحکام پاکستان، غلبہ اسلام کی ضامن ہے: سرفراز احمد تارڑ 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ نے کہا ہے کہ فکر اقبال استحکام پاکستان اور غلبہ اسلام کی ضامن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ اقبال پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مولانا اکبر نقشبندی، فدا حسین شاہ،صاحبزادہ محمد نعمان،حافظ عدیل ،قاری رفیع الرحمان،علامہ عمر صدیقی، عمر سلیم ،علامہ ضیاء  المرتضیٰ چشتی اور دیگر نے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کے پیغام کو زندہ رکھنا وقت کا اہم تقاضا ہے،انکی فکر پر عمل کرکے دنیا کو ظالمانہ نظام سے آزادی دلائی جاسکتی۔اقبال کا خودی اور عشق رسول کا درس دنیا میں ہماری عظمت کا ضامن ہے۔ علامہ اقبال کے کلام میں عشق رسول کی جھلک اور اتحاد امت کی تڑپ ملتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن