گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)آئی جی گلگت بلتستان افضل محمود بٹ کے امریکہ میں مقیم صاحبزادے محمد صیام افضل کی شادی بخیرو خوبی انجام پائی۔ دعوت ولیمہ میں ملک بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات ، حکومتی اعلیٰ عہدیداران، آرمی اور عدلیہ کے افسران، سینئر پولیس افسران ،ڈاکٹرز اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بڑی تعدا د میں شرکت کی۔ سابق آئی جی پولیس ذوالفقار احمد چیمہ ، سید مہدی شاہ، ابرار احمد ، وفاقی وزیر خرم دستگیر خان، سرفراز چیمہ، سمیت گوجرانوالہ کے سیاسی و سماجی اورتجارتی و دیگر حلقوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔