گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کے سنیئر رہنماوسابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ پارٹی کارکنان ہمارا اثاثہ ہیں ، جو لوگ پارٹی کے ساتھ مخلص ہوتے ہیں انہیں قدر و منزلت ملتی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی عیادت کیلئے آنے والے انجمن تاجران بازار الماریاں کے رہنما ملک محمد امین ڈرائی فروٹ والے اور مسلم لیگ ن یوکے کے رہنما ملک احمد سمیت دیگر افراد سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ، غلام دستگیر خان نے کہا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف ملک کو بحران سے نکال لیں گے اور پاکستان کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے۔