مستحکم اور پائیدار ترقی کیلئے مضبوط جمہوری نظام ضروری ہے، سید کوثر عباس

Apr 22, 2024

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید کوثر عباس نے کہا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی بحران کے خاتمے اور نئی حکومت کے قیام کو یقینی طور پر ایک مثبت پیش رفت سمجھا جا رہا ہے، تاہم، مستحکم اور پائیدار ترقی کے لیے ایک مضبوط جمہوری نظام ضروری ہے۔ اس نظام کا ایک اہم ستون بلدیاتی نظام کی بحالی ہے جو جمہوریت کی بقا کے لیے نا صرف قانونی تقاضا ہے بلکہ اس کی اساس بھی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ترقیاتی فنڈز صوبائی اور قومی اسمبلی کے ارکان کو منتقل کرنے کے بجائے مقامی منتخب نمائندگان کو دینے کو ترجیح دے۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کو پہلے سو دنوں کے اندر بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے حکمت عملی تیار کرنی چاہیے تاکہ علاقائی لوگوں کو ترقی کے عمل میں شامل کیا جا سکے۔

مزیدخبریں