تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ میں ہوائی فائرنگ ،پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ میں ہوائی فائرنگ کی اطلاع ملنے پرایس ایچ اونفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے موقع پر پہنچ گئے پولیس نے موقع سے 4افراد کو حراست میں لیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ گھریلو تنازعہ کے باعث پیش آیا،واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے، ایس ایس پی آپریشنز کا کہناتھاکہ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

ای پیپر دی نیشن