اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)45لاکھ 35000روپے مالیت کے چیک ڈس آنر ہو گئے،تھانہ کراچی کمپنی کو ثاقب اعجازنے بتایا کہ لین دین کے سلسلے میں 85000روپے کے چیک دیئے جو ڈس آنر ہو گئیتھانہ کوہسار کو عبدالرحمان نے بتایا کہ لطیف خان نے 12لاکھ روپے لئے اور واپسی پر چیک دیا جو ڈس آنر ہو گئے،تھانہ کوہسار کو مدثر نظر نے بتایا کہ گاڑیAZE-516طاہر محمودکو کرائے پر دے رکھی تھی جو حادثہ کا شکار ہوئی تو 7لاکھ14ہزار روپے کا تخمینہ لگایا اور کرائے کی مد میں 2لاکھ10ہزار روپے دیناتھے جس نے 6لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، تھانہ آبپارہ کو عاقب جا وید نے بتایا کہ چوہدری افتخار احمد سے لین دین تھا جس نے 3لاکھ 50000روپے دینا تھا جس نے 3لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، تھانہ کھنہ کو چوہدری علی عابد نے بتایا کہ مختار احمد نے کارروباری لین دین کے سلسلے میں 23لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا۔