صد سالہ جشنِ بانگِ دراکل  سہ پہراسلام آباد میں ہوگا

 اسلام آباد(خبرنگار)اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام شاعر مشرق، حکیم الامت، مصور پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے مجموعہ کلام بانگِ درا کی اشاعت کے سو سال مکمل ہونے پرصد سالہ جشنِ بانگِ درامورخہ23اپریل2024بروز منگل، 3بجے سہ پہر ، کانفرنس ہال واقع پطرس بخاری روڈ، سیکٹر H-8/1،اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ خطبہ صدارت پروفیسر ڈاکٹر زاہد منیر عامر(فکرِ اقبال کے ارتقامیں بانگِ درا کا مقام)پیش کریں گے۔ کلید ی خطبہ اختر عثمان(بانگِ درا کے فکری و فنی اثرات)پیش کریں گے۔ شکیل جاذب منتخب کلام از بانگِ درا ، تحت اللفظ کے ساتھ پیش کریں گے۔ عمار علی یاسرمنتخب کلام از بانگِ درا ،ترنم کے ساتھ پیش کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن