راولپنڈی(جنرل رپورٹر)گورنمنٹ کالج اصغر مال میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈاکٹر کنیز فاطمہ جغرافیہ لیپ کا افتتاح ہو گیا، کالج کے شعبہ جغرافیہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا،کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عبدالکبیر محسن، شعبہ جغرافیہ کے سربراہ ساجد محمود فاروقی، ڈاکٹر عاطف بخاری و دیگر اساتذہ اور سابق طلبا نے شرکت کی، اس لیب کا نام ڈاکٹر کنیز فاطمہ کے نام پر رکھا گیا ہے جو راولپنڈی کی پہلی جغرافیہ میں پی ایچ ڈی ڈاکٹر تھیں پرنسپل اور شعبہ جغرافیہ کے سربراہ نے کہا کہ جنہوں نے اس لیب کے قیام میں دل کھول کر حصہ ڈالا اور اپنی مادر علمی کو یاد رکھا۔ یہ لیب جدید کمپیوٹرز اور دیگر آلات سے آراستہ ہے جو کالج کے شعبہ جغرافیہ کے طالب علموں کے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہو گی۔