اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ آئی نائن کے علاقے میں نامعلوم کار سوار کی فائرنگ سے قتل ہونے والی خاتون کی شناخت ہوگئی مقتولہ تھانہ پیرودھائی کے علاقے کی رہائشی اورچار کمسن بچوں کی ماں تھی قبل ازیں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 450/24 درج کیا گیا تھا ورثا ء نے بیٹی کی نعش شناخت کرلی پولیس کو مقتولہ کے والد نے بتایا کہ میری بیٹی (ک) کی دس سال قبل شادی ہوئی تھی جوپیرودھائی کے علاقے میں رہائش پذیر تھی جس کا شوہر سے جھگڑا چل رہا تھاقتل سے ایک روز قبل اس کا شوہراسے ساتھ لے کر گیا قتل کی اطلاع ملنے پر جب اس کے گھر گئے تو گھر کو تالے لگے تھے تھانہ پیرودھائی پولیس کو بھی اطلاع دے دی ہے پولیس مصروفِ تفتیش ہے۔
تھانہ آئی نائن کے علاقے میں قتل ہونے والی خاتون کی شناخت ہوگئی
Apr 22, 2024