حضرو (نمائندہ نوائے وقت)جمعیت علما برطانیہ کے نائب امیر خطیب برطانیہ مولانا قاری محمد امداد اللہ قاسمی نے کہا ہے کہ عبادات اور دعا میں پختہ عزم اور اخلاص کی ضرورت ہے اور ہمیں چاہیے کہ حج کے مقدس فریضہ میں حرمین شریفین کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے سنت کے مطابق مناسک حج سچے جذبے کے ساتھ ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ اسلامیہ عید گاہ روڈ حضرو میں نماز جمعہ کے موقع پر بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جے یو آئی کے راہنما قاری محمد اسماعیل،مولانا سعید الرحمن رحمانی ،مولانا محمد مسعود اختر ضیا سمیت کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی قاری محمد امداد اللہ قاسمی نے کہا کہ عبادات میں پختہ عزم اور اخلاص نیت کا ہونا اشد ضروری ہے اور ہمیں چاہئے کہ ہم تمام تر عبادات میں سنت نبویہ کو بروئے کار لاتے ہوئے صدق دل سے اپنے فرائض ادا کریں ۔