عشرہ صادق آل محمد ؐ15 تا 25شوال بسلسلہ شہادت امام جعفر صادق منایا جائیگا،واسیدفرزندعلی شاہ کاظمی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے مرکزی نائب صدر باواسیدفرزندعلی شاہ کاظمی نے سربراہ ٹی این ایف جے علامہ آغاسیدحسین مقدسی کی خصوصی ہدایت پر قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی  کے قائم کردہ  عشرہ صادق آل محمد ؐ15 تا 25شوال بسلسلہ شہادت امام جعفر صادق منانے کااعلان کیاہے ۔ اس موقع پر دنیا بھر میں مجالس عزا، ماتمی جلوسوں ، سیمینارز کا انعقاد ہو گا ۔علمائے کرام امام جعفر صادق علیہ السلام کی سیرت و کردار،فضائل و مناقب ، علمی احسانات پر روشنی ڈالیں گے۔ہیڈ کوارٹر مکتب تشیع سے جاری ہونے والے ہینڈ آٹ کے مطابق ٹی این ایف جے کے مرکزی نائب صدر سیدفرزندعلی شاہ کاظمی نے اپنے بیان میں باورکرایاہے کہ آج عالم اسلام علمی پسماندگی کے باعث مغرب کا دست نگر بن چکا ہے ، استعماری قوتیں عالم اسلام کے وسائل کو نگلتی چلی جارہی ہیں امت محمدی تقسیم در تقسیم کا شکار ہو کر دشمنوں کیلئے تر نوالہ بنتی جارہی ہے اور کوئی امت مسلمہ کا پرسان حال نہیں لہذا مصائب ومسائل سے  نجات کیلئے عالم اسلام کو قرآن و اہلبیت  سے ٹوٹا رشتہ دوبارہ جوڑنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن