مندرہ ، غیر قانونی شکار کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن، لاکھوں روپے جرمانہ 

Apr 22, 2024

مندرہ (نامہ نگار) سینئر منسٹر وائلڈ لائف پنجاب مریم اورنگزیب کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف راولپنڈی ریجن احسان احمد راجہ کے احکامات پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف ضلع راولپنڈی رضوانہ امتیاز انسپکٹر وائلڈ لائف تحصیل راولپنڈی راجہ مبشر جاوید نے ہمراہ محکمہ وائلڈ لائف اہلکاران راجہ عامر رضا راجہ خالد محمود راجہ گوہر نوید راجہ کاشف محمود راجہ محمد اعجاز وحید خان چوہدری محمد اویس چوہدری ندیم افضل نے تحصیل راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے متعدد ریڈ کیے دوران چیکنگ مختلف اقسام کی چڑیاں طوطے مینا بٹیر تیتر سمیت جال پٹیاں یونٹ سپیکر بیٹریاں ودیگر سامان برآمد کیا گیا۔تمام پرندوں کو قدرتی ماحول میں آزاد کرتے ہوئے اور تمام سامان مسروقہ کو تلف کر دیا گیا جبکہ تمام ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے چالان اور لاکھوں روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔محکمہ وائلڈ لائف کے متعلقہ اعلی حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ نے ڈیلرز لائسنس بنوانے کی آخری تاریخ کا اعلان کر رکھا ہے جو 2024 4۔26 ہے اس کے بعد قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جو قید وجرمانہ موقع مال ضبطگی کی صورت ہو سکتا ہے عوامی سہولیات کے لیے محکمہ کے جانب سے کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن فیس درج ذیل کی گئی ہیں۔جانور پرندے 50000 ۔پرندے 30000۔جو کہ آفس اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف پارک لوہی بھیر راولپنڈی میں جمع کروا سکتے ہیں۔

مزیدخبریں