مری(بیورو رپورٹ)یونین کونسل دریاگلی مری کے رہائشی محمدظہیر عباسی انکے بھائیوں محمدشفیق،محمدتوفیق،محمدگلزار اورازران نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ان کی ملکیتی اراضی خسرہ جات نمبر ات 508۔509موضع دریاگلی میں واقع ہے انکے اراضی کے پیچھے سائیڈہل بریز اپارٹمنٹ پلازہ بناہوا ہے جوکہ غیر قانونی تعمیرات ہیں اورانہوں نے کوئی بھی سیوریج لائن یا گٹر لائن نہ بچھائی ہے بریزاپارٹمنٹ مذکورہ نے اپنی عارضی گٹرو سیوریج لائن ہماری اراضی کے درمیان چھوڑ دی ہے جسکے باعث حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے خطرناک لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آگئی ہے جسکے نتیجے میں ہرطرف بدبوپھیل چکی ہے لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے انکی اورانکے بھائیوں کی ملکیتی اراضی تباہ ہوگئی ہے،مذکوران کو ماضی میں میونسپل ایڈمنسٹریشن مری کی جانب سے ان کو نوٹس بھی جاری کئے گئے ہیں کہ اپنی سیوریج لائن بنا لیکن محکمہ بھی ملکی بھگت سے اس عمل سے نہ روک سکا ہے،متاثرین نے کمشنر راولپنڈی ڈویثرن،ڈپٹی کمشنر مری اوردیگراعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی اورانکے بھائیوں کی قیمتی زمینیں تباہ ہوگئی ہیں لہذا ہل بریزاپارٹمنٹ مالکان منصور عباسی،تنویر عباسی اورنعمان عباسی کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے،ہماری پریشانی کاازالہ کیاجائے۔
ہماری ملکیتی اراضی کے پیچھے سائیڈہل بریز اپارٹمنٹ پلازہ غیر قانونی ہے
Apr 22, 2024