مندرہ (نامہ نگار)زونل سربراہ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن راولپنڈی زون سید اسد علی شاہ نے کہا یہ ادراہ واحد قومی ادارہ یے جس میں بیمہ داران سروس کے حصولِ میں مچیورٹی ڈیتھ کلیم کی ادائیگی میں کسی قسم کی رشوت اور سفارش کے بغیر تمام ادائیگیاں کی جاتی ہیں بیواں یتیموں اور ضرورت مند بیمہ داروں کی دعاں سے ہر سال بزنس میں بتدریج اضافہ اس کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے 2023 میں اٹھارہ ارب بزنس 15% اور 2023میں26ادب 33%اضافہ کے ساتھ کیا جو بیمہ داران کا اس ادارہ پر اعتماد کا مظہر یے اس کے برعکس دوسری پرائیویٹ بیمہ کمپنیاں 27% خسارہ میں جا رہی ہیں اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن واحد ادارہ جو ملکی ترقی کے ساتھ ساتھ عوام کی مشکل وقت کی ضرورتوں کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا یے انہوں نے فیلڈ فورس کی محنت کا سراہتے ہوئے کہا کہ وہ دن رات جان جوکھوں میں ڈال کر سخت سردی سخت گرمی میں متوقع بیمہ داروں کو انشورنس افادیت کا شعور بیدار کر کے ان کو مالی تحفظ فراہم کرتے ہیں ادراہ کی ترقی میں ان کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ییتقریب سے ایریا مینجر سیکٹر ہیڈ راجہ تنویر کوثر ایریا مینجرز مرزا حفیظ سید منتظر امام رضوی اور سینئر سیلز منیجر و صحافی خالد قریشی نے گندم کی کٹائی کی نسبت سے گیت گا کر تقریب کو معزوز کرتے ہوئے خوب دار وصول کی اور زونل ہیڈ نے سیلز منیجرز سینئر سیلز منیجرز کو گارلینڈنگ کی۔
مچیورٹی ڈیتھ کلیم کی ادائیگی میں کسی قسم کی رشوت نہیں لی جاتی،سید اسد شاہ
Apr 22, 2024