مری(بیورو رپورٹ) مری کے عوام کے مسائل کے حل اورشکایات کودورکرنے کیلئے ایس ایس پی پولیس زنیرہ اظفر نے ہفتے کے روز تھانہ مری میں کھلی کچہری کاانعقادکیا جس میں کاروباری،سماجی وفلاحی تنظیموں کے عہدیداروں اورعوام نے شرکت کی،کھلی کچہری میں مختلف ایشوز پر غورکیاگیا جن میں پٹرولیم پولیس مختلف طریقوں سے سیاحوں اورعوام کو تنگ کرتی ہے،مری میں سیف سٹی قائم کیاجائے،سی سی ٹی وی کیمرے اورکنٹرول روم قائم کیاجائے،تھانہ مری مری میں سوئی گیس کی عدم دستیابی اورتاجرتنظیم سمیت دیگر فلاحی وسماجی تنظیموں کی کمیٹی تشکیل دی جائے جن کی ماہانہ اجلاس ہونا چاہیے جس میں سینئر افسران کی شرکت ضروری ہو، ایس ایس پی نے تمام مسائل کو ترجیح بنیادوں پرحل کرنے کی یقین دہانی کروائی،شرکا اجلاس نے ایس ایس پی کی کھلی کچہری کوخوش آئندقرار دیتے ہوئے ان کاشکریہ ادا کیا اس موقع پر ایس ایچ اومری اعجاز شاہ اوردیگر افسران بھی موجودتھے۔