سول جج مری   محمدذیشان کا سائلین کوانصاف فراہم کرنے کادبنگ فیصلہ

Apr 22, 2024

 مری(نمائندہ خصوصی)سول جج مری محترم محمدذیشان کی سائلین کوانصاف فراہم کرنے کادبنگ فیصلہ، میونسپل کارپوریشن مری کی ناانصافیوں کیخلاف فوری انصاف دیتے ہوئے مری کے سینئر قانون دان جلیل اخترعباسی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سائل ظفر کی طرف سے عدالتی حکم امتناع کی پرواہ نہ کرنے کی دائردرخواست پر جھیکاگلی میں آپریشن جاری رکھے جانے پر اے ڈی سی آر کو توہین عدالت کرنے پر گرفتاری کاحکم جاری کردیا، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر مری میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف جاری آپریشن کیخلاف سول جج مری نے جھیکاگلی میں آپریشن کوروکنے حکم امتناعی جاری کردیا،عدالت کے حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پرسول جج مری مسٹر محمد ذیشان نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیووایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن مری کیپٹن(ر) قاسم اعجاز کو گرفتارکرکے عدالت میں پیش کرنے کاحکم دے دیا،وارنٹ گرفتاری توہین عدالت کی درخواست پر جاری کئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں