راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)چیئرمین سفیر امن معروف مذہبی اسکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا کہ علامہ اقبال نے قوم کو خواب غفلت سے جگا دیا اب یہ کام علماء و مشائخ کو کرنا ہو گا دنیا 9/11 امریکہ کی گرتی عمارت نہیں بھول سکتے تو ہم پاکستان کی عمارت بنانے کا خواب دیکھنے والے اقبال کو کیسے بھول جائیں۔علامہ اقبال کا پاکستان اپنی بقا کے لیے علما کا اتحاد چاہتا ہے ۔ اقبال کے خوابوں کا محل جگمگاتا رہے اس کے لئے تمام محب وطن محبت کی شمع روشن کریں موجودہ دور میں عالم اسلام کی رہنمائی جذبہ حسینیت اقوال اقبال کی روشنی میںہی کی جا سکتی ہے۔ علامہ اقبال عالم اسلام کے اتحاد کے خواہاں تھے انہوں نے اپنے زمانے کے مسلمانوں کو جہالت کے اندھیروں سے نکالنے کیلئے متحد ہوکر ریاست کا شہری بنانے کا خواب دیکھا تھا ایک ایسی ریاست جس میں تمام مذاہب اپنی زندگیاں سکون سے بسر کر سکیں۔ قبال کی سوچ کو اپنا نا ہوگا ان خیالات کا اظہارانہوں نے حکیم الامت علامہ اقبال ڈے پر کیا ۔
علامہ اقبال نے قوم کو خواب غفلت سے جگا دیا ، اظہاربخاری
Apr 22, 2024