گوجرخان (نامہ نگار) طارق محمود سکنہ نئی آبادی ڈھونگی روڈ ڈاکخانہ خاص بڑ کی چوہان نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہبازشریف، چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشر یف اور آئی جی پنجاب کو تحریری درخواست دیتے ہوئے کہا کہ سال 2001ء سے تا حال چوریوں کی وجہ سے اس کا پچپن لاکھ روپے کا مالی نقصان ہو چکا ہے چوری شدہ مال میں اس کے سات عدد چنگ چی رکشہ، ایک عدد گاڑی ایکس ایل آئی، آٹھ عدد بیل، ایک عدد بھینس بمعہ بچھڑا، انسٹھ عدد بکریاں، بکرے شامل ہیں جو کہ 2001ء سے لیکر تا حال چوری ہو چکے ہیں اب 4 عدد بکریاں ایک عدد بکر ااورایک عدد بیل مالیتی تین لاکھ روپے چوری ہوا اور تاحال نہ ملے ہیںمیں نے مویشیوں کی چوری کی بابت متعلقہ تھانہ میں درخواست دی مگر تا حال کوئی کارروائی نہ کی گئی ہے ملزمان کو پکڑنے کے احکامات صادر فرمائیں جائیں اور میرے چوری شدہ مال مویشی اور دیگر اشیاء برآمد کروائیں جائیں۔
2001ء سے تا حال چوریوں کی وجہ سے پچپن لاکھکانقصان ہو چکا
Apr 22, 2024