جنڈ،9سی کے ملزم فضل  اکبر کو باعزت بری کردیا گیا

Apr 22, 2024

 جنڈ(نمائندہ نوائے وقت)ایڈیشنل سیشن جج جنڈ  محمد فرخ حمید نے تھانہ جنڈ کے مقدمہ 9سی میں ملزم فضل اکبر کو باعزت بری کردیا ہے جوکہ امریکن نیشنلٹی ہولڈر بھی ہے ملزم کو تھانہ جنڈ پولیس نے مورخہ 30/10/23 کو چرس سمگل کرنے کے الزا م میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا تھا ملزم کی جا نب سے وکالت کے فرائض سیدہ عظمی کاظمی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے سرانجام دیے دوارن سماعت عدالت میں اپنے مضبوط دلائل دیے جن سے ایڈیشنل سیشن جج جنڈ نے اتفاق کرتے ہوئے جر م ثابت نہ ہونے کی وجہ پر ملزم کو باعزت بری کردیا سیدہ عظمی کاظمی ایڈووکیٹ مرحوم محمد اسلم شیخ ایڈووکیٹ کی ایسوسی ایٹ بھی ہیں ۔

مزیدخبریں