متاثر ین ہوٹل مالکان کی ڈی سی مری سے ملاقات ، آپریشن کوفی الفورروکنے کامطالبہ

Apr 22, 2024

 مری (بیورو رپورٹ +نمائندہ خصوصی)ملکہ کوہسار مری کی نمائندہ تنظیم مرکزی انجمن تاجران مری ، ہوٹل ایسوسی ایسوسی ایشن رجسٹرڈ مری اور سٹیزن فارم مری کی تنظیموں کی طرف سے ڈپٹی کمشنر مری سے شہر میں جاری آپریشن کے حوالے سے تفصیلی ملاقات تنظیموں کے عہداران کی طرف سے ڈی سی آفس میں میٹنگ کے بعد متاثرہ ہوٹل مالکان سے ملاقات بھی کی اور تفصیلات سے آگاہ بھی کیا اور آپریشن پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے فوری مؤخر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ ان افسران اور ان کے ماتحت عملہ کے خلاف کاروائی کا آغاز کیا جائے جن کی ایما اور ملی بھگت سے چار سال سے تعمیرات ہوئیں اس پر ڈی سی مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے انہیں یقین دلوایا کہ ان کے خلاف بھی بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع ہونے جا رہی ہیں ۔مری میں بڑے منصوبوں کے بارے میں ڈی سی مری نے مری کے سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جن میں تین سو پچاس بیڈ ہسپتال کی تعمیر لوئر ٹوپہ جنگل دفتر کے ایریا پر کوہالہ سے پانی کی ترسیل کا بڑا منصوبہ پارکنگ اور فوری طور پر مری کی سڑکوں کی ری کارپٹنگ سیزن سے پہلے مکمل ہو جائے گی اس پر اج پھر مری کے سٹیک ہولڈرز کا ایک بڑا اجلاس ہوگا جس پر انتظامیہ مری کے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے گی تعمیرات پر ہونے والے آپریشن پر جبکہ ہوٹل مالکان اور تاجر برادری کو درپیش مسائل پراپرٹی ٹیکس اور پروفیشنل ٹیکس کے حوالے سے متعلقہ ادارے کے آفس میں ملاقات بھی کی بعد از نمازِ مغرب تینوں تنظیموں کی طرف سے مری مال روڈ پر نجی ہوٹل میں آمدہ میٹنگ کے حوالے سے مشاورتی اجلاس بھی کیا گیا ملکہ کوہسار مری میں سالوں سے ماسٹر پلان نہ بن سکا جبکہ بائی لاز میں آئے روز تبدیلی کی وجہ سے تعمیرات کے حوالے سے مالکان شدید پریشانی کا شکار شہر میں سیزن کی آمد سے پہلے آپریشن کے نام سے ہر طرف خوف و حراس کی فضا دکھائی دے رہی ہے جس سے مری میں والے سیاحوں میں بھی تشویش کی لہر دکھائی دے رہی ہے تینوں تنظیموں کے عہدیداران کو ایم آئی ٹی آفس میں ڈپٹی کمشنر مری نے آپریشن کے حوالے سے تمام تر تفصیلات سے آگاہ کیا تینوں تنظیموں نے ڈپٹی کمشنر مری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مری میں سالوں سے ماسٹر پلان نہیں بنایا جا سکا اور آئے روز بائی لاز میں تبدیلیوں کی وجہ سے مالکان انتہائی پریشانی کا شکار ہیں جبکہ مری شہر کے حوالے سے تمام تر مری کے سٹیک ہولڈر اور مری کی نمائندہ تنظیم مرکزی انجمن تاجران مری ، ہوٹل ایسوسی ایشن مری سٹیزن فارم اور دیگر کی مشاورت کے بغیر کرنے پر بھی شدید احتجاجی گفتگو بھی کی گئی اور مستقبل میں شہر کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے تمام تر سٹیک ہولڈر اور تنظیموں کو ہر ایک میٹنگ میں شامل کرنے اور فوری طور پر مری کا ماسٹر پلان اور تمام شہر میں ایک ہی طرز کے مستقل بائی لاز فوری بنانے کا مطالبہ بھی کیا گیا جبکہ ڈی سی مری کی طرف سے آپریشن کے حوالے سے ملنے والی تمام تر تفصیلات سے ڈی سی آفس میں میٹنگ کے بعد متاثرہ مالکان کو جھیکاگلی کے مقام پر ایک نجی ہوٹل میں آگاہ کیا گیا مری کی نمائندہ تنظیم مرکزی انجمن تاجران مری ، ہوٹل ایسوسی ایشن مری اور سٹیزن فارم مری نے نجی ہوٹل سے میٹنگ کے اختتام کے بعد انکم ٹیکس آفس میں پہنچ کر متعلقہ افسران نے پراپرٹی ٹیکس اور پروفیشنل ٹیکس کے حوالے سے بھی تفصیلی میٹنگ کی جس کے بعد مری مال روڈ پر تینوں تنظیموں نے  ڈپٹی کمشنر مری کے آفس میں ہونے والی میٹنگ کے حوالے سے اپنی مشاورتی میٹنگ بھی کی جس میں تمام عہدیداران نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مری کے تمام تنظیمیں مری شہر کی سیاحت کی بہتری اور مشترکہ مفاد میں ہر جائز اقدام پر سہرِ فہرست متاثرین کے ساتھ کھڑی ہونگی جبکہ تینوں تنظیموں نے شہر کی سیاحت کے فروغ اور امن و امان کی صورتِ حال کو برقرار رکھنے کے لیے ہر قدم پر اپنا مثبت کردار ادا کرنے کا فیصلہ بھی کیا جبکہ ڈپٹی کمشنر مری سے آمدہ سوموار کو ہونے والی میٹنگ کے حوالے سے مشاورت بھی کی گئی تمام تر میٹنگ میں مری شہر کی نمائندہ تنظیم مرکزی انجمن تاجران مری کی طرف سے چیئرمین سہیل بیگ ، صدر بابو محمد سہراب عباسی ، سینئر نائب صدر منور امین عباسی ، جنرل سیکرٹری حاجی ناصر محمود عباسی ، جوائنٹ سیکرٹری محمد نعیم عباسی ، نائب صدر لوئر بازار زاہد اسماعیل عباسی ، انفارمیشن سیکرٹری شاہد ممتاز عباسی اوردیگر نے شرکت کی جبکہ ہوٹل ایسوسی ایشن رجسٹرڈ مری کی طرف سے صدر راجہ یاسر ریاست عباسی ، جنرل سیکرٹری سلیم اکابر عباسی اور دیگر نے شرکت کی اور سٹیزن فارم کے سرپرسٹِ اعلی مسعود احمد عباسی اور شاہد ممتاز عباسی انفارمیشن سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

مزیدخبریں