گوجرخان (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما ؤں حبیب الرحمن مغل مظہر حسین وارثی اورحا جی شبیر نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ہر دور اقتدارمیں صحیح معنوں میں عوام کے مسائل کو حل کیا گیا میگا پروجیکٹ دیئے گئے تاکہ ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو اور عوام کے مسائل حل ہوں اب بھی حکومت پنجاب جس طرح عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کوشاں ہے اور ترقیا تی کاموں کے حوالے سے جو سلسلہ جاری ہے وہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا اصل اقدام ہے۔