حضرو (نمائندہ نوائے وقت) باسیہ گاں سے تعلق رکھنے والے محمد اصغر خان ولد اجون خان نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ میری چار بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے20 اپریل کو میری والدہ کا انتقال ہوا اور تدفین سے فارغ ہونے کے بعد میرا تیرہ سالہ بیٹا اپنے گھر سے نکلا اور عبدالوہاب نامی شخص کے ساتھ دیکھا گیا لیکن رات گئے تک جب میرا بیٹا واپس نہ ایا تو میں نے اس کی تلاش کی تو گاں کے قریب ایک کنوئیں کے پاس میرے بیٹے کی زخموں اور خون سے لت پت لاش پڑی ہوئی ملی۔ اصغر خان نے اپنے بیان میں عبدالوہاب نامی شخص سمیت ممکنہ طور پر نامعلوم افراد پر اپنے بیٹے کے قتل کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے پولیس سے مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی ہے جس پر تھانہ رنگو پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔