دارلعلوم حنفیہ حسینیہ ہمدانیہ میں 40 واں سالانہ روحانی و اجتماع و جلسہ دستار فضیلت 

دولتالہ سکھو( نامہ نگار)خطہ پوٹھو ہار کی معروف د ینی و علمی درسگاہ دارلعلوم حنفیہ حسینیہ ہمدانیہ میں 40 وا ں سالانہ روحانی و اجتماع و جلسہ دستار فضیلت کا انعقا د کیا گیا جس میں 40 سے زائد حفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی بانی و مہتمم دارلعلوم بھنگالی شریف پیر سید سلطان علی شاہ ہمدانی کی زیر صدارت خوبصورت تقریب منعقد ہوئی تقریب سرپرست اعلی ادارہ ہذاپیر سید اکرار حسین شاہ ہمدانی کی زیر سرپرستی اور جماعت اہلسنت کے ڈویژنل رہنما صاحبزادہ پیر سید ساجد سلطان علی شاہ ہمدانی کی زیر نگرانی انعقاد پذیر تھی جس میں سجادہ نشیں آستانہ عالیہ بھنگالی شر یف پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی، پیر سید مخدوم عباس شا ہ ہمدانی، سابق وزیر اعظم و سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرو یز اشرف، ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت شفیق الرحمان قر یشی، حاجی یاسین خواجہ، ڈاکٹر ثناء اللہ خان سمیت ملک طول و عرض سے ہزاروں کی تعداد شریک تھی تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید سلطان علی شاہ ہمدانی نے کہا کہ مدارس اسلام کے قلعے ہیں جہاں سے علم دین کی کرنیں پھوٹ رہی ہیں برصغیر میں اسلام اولیاء اللہ کی کاوشوں سے پھیلا تقریب سے خطاب میں پیر سید ساجد سلطان شاہ ہمدانی نے کہا کہ دارلعلوم ہذا کی 40 سالہ تاریخ میں 60 ہزار سے زائد حفاظ کرام اور علمائے کرام فارغ التحصیل ہو چکے ہیں انشاء اللہ خدمت دین کا علم بلند رکھیں گے دارالعلوم بھنگالی شریف کے تحت 23 سے زائد مدارس خدمت دین کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں راجہ پرویز اشرف نے دوران خطاب کہا کہ سادات بھنگالی شریف نے ہمیشہ محبتوں کو پروان چڑھایا یہاں تقسیم نہیں بلکہ لوگوں کو محبتوں لی لڑی میں پرویا جاتا ہے دارالعلوم بھنگالی شریف کی تعلیم و تربیت قابل رشک ہے یہاں سے فارغ التحصیل علماء نے معاشرے میں نکھار پیدا کیا اس موقع پر سیکورٹی کے فول پورف انتظامات کیے گئے تھے  

ای پیپر دی نیشن