کلرسیداں(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کی مداخلت پر روات کلر دھانگلی روڈ پر ٹول پلازہ فعال نہ ہو سکا اور ٹیکس کی وصولی کو روک دیا گیا راجہ صغیر احمد نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے ملاقات کی اور کہا کہ عوام حلقہ ٹول پلازہ کے خلاف ہیں کوئی بھی کام عوامی حمایت کے بغیر نہیں کیا جائے گا انہوں نے پنجاب ہائی وے حکام سے بھی ملاقات کی اور ٹول ٹیکس کی وصولی سے انہیں روک دیا جس کی وجہ سے پنجاب ہائی وے کو رواں برس میں دوسری بار ٹول ٹیکس کی وصولی روکنا پڑی ہے راجہ صغیر احمد نے کہا کہ وہ صوبائی حکومت سے بھی ٹول ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ واپس لینے کی درخواست کریں گے یاد رہیں کہ نگران صوبائی کابینہ نے پنجاب کے چودہ اضلاع میں سڑکوں پر ٹال ٹیکس کی وصولی کی منظوری دھ تھی ضلع راولپنڈی میں روات کلر دھانگلی روڈ کے علاوہ ٹیکسلا کی بھی ایک سڑک شامل ہے۔