کلر سیداں (نامہ نگار) برطانیہ میں مقیم چکڑالی بدہال کے رہائشی ملک اظہر فاروق نے کہا ہے کہ میرے رشتہ داروں نے مجھ پر جو الزامات لگائے ہیں وہ بے سرا سر لغو،بے بنیاد، جھوٹے اور حقائق کے منافی ہیں۔مورخہ 12اور 13اپریل کی درمیانی شب فیصل افضال اور حسام غفور وغیرہ نے میرے آبائی گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اور گھر کے مین گیٹ،چاردیواری،گرل اور دروازے توڑ دیئے جس کا مقدمہ درج ہو چکا ہے۔میں نے رفاع عامہ کیلئے اپنی زمینوں سے راستہ وقف کیا تھا لیکن فیصل افضال وغیرہ نے میرے پتی دار ہونے کی وجہ سے وہ راستہ بند کر دیا۔ہماری زمینوں کی تقسیم کا کیس اے ڈی سی آر کے پاس زیر سماعت ہے اور اب یہ میرے آبائی گھر پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔دریں اثناء ملک ممتاز علی،ملک نعیم اور ملک ندیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر لگائے گئے الزامات سرا سر جھوٹے ہیں جن کی ہم سختی سے تردید کرتے ہیں۔یہ گاؤں کے دو فریقین کا آپس میں آبائی زمینوں کا معاملہ ہے جو عدالت میں زیر سماعت ہے۔